Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کلینک آن ویلز صحت کے شعبے میں ایک انقلاب لائے گا، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کلینک آن ویلز صحت کے شعبے میں ایک انقلاب لائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینک آن ویلز فیز 2 کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو مفت علاج کی سہولیات دیں گے۔ اور لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات دینا میرا خواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا۔ 4 سال لوگوں کو صحت کی سہولیات ملنا بند ہوئیں۔ اور 4 سال ایسے بھی تھے جس میں کینسر کے مریضوں کو ادویات نہیں ملتی تھیں۔ لیکن اب صحت کے شعبے میں دوبارہ بہتری آ رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میری ساری توجہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے پر ہے۔ جبکہ دوردراز کے لوگوں کو 2 ماہ کی ادویات گھر پر پہنچائی جاتی ہیں۔ کلینک آن ویلز کے پہلے فیز میں 250 گاڑیاں تھیں اب 911 ہوگئی ہیں۔ اور 911 کلینک آن ویلز آج کے بعد پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے۔

Related posts

سرکاری افسران کے غیر ملکیوں سے رابطے پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج پہلا ون ڈے کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 577 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment