Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا، انکی جان کو خطرہ ہے، عمر ایوب

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھیں گے، ان کی جان کو خطرہ ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے ان کے چیپٹر بند کردیے۔ عمران خان کے خلاف تمام کیسز بوگس ہیں، ان کو کل یا پرسوں رہا ہوجانا چاہیے تھا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کسی مقدمے میں کوئی کردار نہیں، جتنی دیر جیل میں رہیں گے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ ہمارے ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا، سانحہ پارلیمنٹ پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم فوری انکوائری کروائیں کہ کون تھا جس نے عوامی نمائندوں کے ساتھ ظلم کیا۔ میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے کہوں گا کہ اس واقعہ کی انکوائری کروائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آئی پی پیز معاہدے ن لیگ کے دور اور پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے۔ اس معاہدے کے تحت آپ بجلی بنائیں یا نہ بنائیں آپ کو ادائیگی ہو جاتی ہے۔ میں وزیر توانائی تھا تو ریٹ اڑھائی سینٹ پر لے آئے تھے۔

Related posts

ٹک ٹاک کا بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

شان مسعود نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment