Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

تسکین احمد نے محمد عامر کا چار سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

بنگلہ دیشی فاسٹ بالر تسکین احمد نے محمد عامر کا چار سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

تسکین احمد نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کرکے اہم اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے پاکستانی بالر محمد عامر کا بہترین بالنگ کاریکارڈ توڑ دیا۔

بی پی ایس میں راج شاہی کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیگ کے میچ میں بہترین بالنگ کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے انہوں نے محمد عامر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

سابق پاکستانی فاسٹ بالر نے 2020ء میں بی پی ایل میں کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سلہٹ رائلز کے چھ کھلاڑیوں کو صرف 17 رنز کے عوض آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیشی بالر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سات وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بہترین بالر بن گئے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں بہترین بالنگ کا ریکارڈ ملائیشیا کے کھلاڑی سیازرول ادروس کے پاس ہے انہوں نے چین کے خلاف 8 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کی تھیں، فہرست میں دوسرے نمبر پر نیدر لینڈز کے کولن ایکر ہیں انہوں نے سات وکٹیں 18 رنز کے عوض حاصل کر رکھی ہیں۔

Related posts

بھارت نے کرکٹ کو سیاست کی نذر کیا، بنگلادیش کا فیصلہ بالکل درست ہے، شاہد آفریدی

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری کرنیوالے دنیا کے 11 ویں کرکٹر بن گئے

Mobeera Fatima

ہم اپنی افواج کی تربیت، ہتھیار اور صلاحیت سے مطمئن ہیں، سابق وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment