Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

پولیس کی درخواست پرعلی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

علی امین گنڈا پور کے علاوہ پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ جن میں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد شامل ہیں۔

اے ٹی سی لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں بھی مفت سولر سسٹم اسکیم کیلئے لاکھوں درخواستیں موصول

Mobeera Fatima

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

Mobeera Fatima

این اے 171 ضمنی انتخاب ، کل پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment