Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان کی تاریخ کے پہلے جیولین تھروور اور گولڈ میڈلسٹ محمد نواز

پاکستان ایتھلیٹ محمد نواز کو ملکی تاریخ کے پہلے جیولین تھروور اور لگاتار دو مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

چکوال سے تعلق رکھنے والے محمد نواز پاکستان کے پہلے جیولین تھروور اور 70 میٹر کا نشان عبور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی کی وجہ سے مشہور ہیں۔

محمد نواز نے 1954 کے ایشین گیمز میں 64.26 میٹر تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیت کر ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس کے بعد 1958 ایشین گمیز میں ہی 69.41 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ توڑا تھا

پاکستانی ایتھلیٹ محمد نواز نے اپنے کیریئر میں ایشین گیمز میں 2 گولڈ، ایک سلور اور کامن ویلتھ گیمز میں 1 سلور، 1 برانز میڈل اپنے نام کیا تھا۔

محمد نواز نے میلبرن میں کھیلے جانے والے 1956 کے اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ 14ویں پوزیشن پر آئے تھے۔

Related posts

علی امین گنڈاپور کی آج عمران خان سے ملاقات کا امکان

Mobeera Fatima

جنید اکبر قومی اسمبلی کی کمیٹی اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے مستعفی

Mobeera Fatima

لاہور میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment