Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جماعت اسلامی کا دھرنا ، حکومت نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی

 جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی، جماعت اسلامی کی قیادت پر مشتمل کمیٹی حکومت سے مذاکرات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، طارق فضل چودھری اور امیر مقام پر مشتمل  کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے تک جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رہے گا۔

مری روڈ لیاقت باغ چوک پر جماعت اسلامی کے کارکن دوبارہ جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں،سڑک پر ہی شب بسر کرنے والے کارکنوں میں نوجوانوں کے ساتھ بزرگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

مری روڈ کے داخلی راستے کو کنٹنرز لگا کر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری دھرنے کی سکیورٹی کے لیے موجود ہے۔

 

Related posts

خیبر پختونخوا میں سرکاری افسران کے زیر استعمال الیکٹرانک ڈیوائسز پر سائبر حملوں کا خدشہ

Mobeera Fatima

راشد خان کی تین سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی

Mobeera Fatima

8 لاکھ 84 ہزار روپے کا گیس بل، سپریم کورٹ نے شہری کو ریلیف دے دیا

admin

Leave a Comment