Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

8 لاکھ 84 ہزار روپے کا گیس بل، سپریم کورٹ نے شہری کو ریلیف دے دیا

سپریم کورٹ میں شہری کو ریلیف مل گیا، 8 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد گیس کا بل بحال کرنے کی سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی اپیل خارج کر دی گئی۔

جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ عام شہری کو 8 لاکھ 84 ہزار روپے کا گیس بل بھیج دیا گیا، کیا عام شہری کو اتنا بل آسکتا ہے؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ایس این جی پی ایل کی بل کی بحالی کے لیے اپیل کی سماعت کی۔

دوران سماعت ایس این جی پی ایل کے وکیل کی تیاری نہ ہونے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا،چیف جسٹس نے ایس این جی پی ایل کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب کیس دائر کرنے کی کوئی وجوہات نہیں لکھی گئیں، کیس سپریم کورٹ آنے کی وجہ لکھنا ہوتا ہے۔

اس موقع پر جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ ایک عام شہری کو 84 ہزار کا گیس بل بھیج دیا گیا، کیا عام شہری کا اتنا بل آسکتا ہے، اتنی گیس تو کوئی کمپنی بھی استعمال نہیں کرتی ہوگی۔

جسٹس عرفان سعادت نے مزید کہا کہ اس شہری کا گیس کا بل کبھی 500 روپے سے زائد نہیں آتا تھا، سپریم کورٹ نے ایس این جی پی ایل کے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

Related posts

غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی: داسو اور چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ

admin

صنم جاوید کی طبیعت بگڑ گئی ، کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل

Mobeera Fatima

پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment