Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔

مریم نواز نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ نفرت انگیز تقریر معاشرے میں تقسیم ، انتشار اور تشدد کو جنم دیتی ہے، یہ کسی ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر پر وار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ، اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے، مسلمانوں کی شناخت، مساجد اور گھروں کو نفرت کا ہدف بنایا جاتا ہے، یہ نفرت کی روش امن عالم کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عالمی برادری آزادی اظہار کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا محاسبہ کرے، کسی کو بھی نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وطن عزیز میں محبت، برداشت اور احترام کو فروغ دیں گے۔

Related posts

مشی خان ملک میں انٹرنیٹ کی ناقص سروس پر برہم

Mobeera Fatima

ایف بی آر کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے،وزیر اعظم :چیئرمین کی سرزنش

admin

سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment