Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو گا، رواں ہفتے کے آخر تک گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔

سبی، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، صحبت پور اور اوستہ محمد شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، کچھی، ہرنائی، لسبیلہ، حب، خاران، پنجگور، کیچ، چاغی اور واشک بھی شدید گرمی کی زد میں رہیں گے۔

خضدار، سوراب، مستونگ، کوئٹہ، نوشکی اور ژوب میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، رواں ہفتے کوئٹہ ڈویژن میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ عوام، خاص طور پر بچے، بزرگ شہری اور خواتین احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Related posts

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ، مسلسل تین میچ ہار کر بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر

Mobeera Fatima

19 کروڑ پاؤنڈ ریفرنس، زبیدہ جلال اور اعظم کے بیان قلم بند

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment