Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔ ہم برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اپسکیل پروگرام کے تحت برطانوی حکومت کے خصوصی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپسکیل پروگرام کے تحت غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، مجرموں کے ریکارڈ کا تبادلہ، سیکس آفنڈر مینجمنٹ، غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات جیسے اہم شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان مؤثر اشتراک جاری ہے۔

Related posts

موبائل فون کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی

admin

ملک میں عام انتخابات 12 فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، پروفیسر محمد یونس

Mobeera Fatima

جناح اسکوائر انٹرچینج سے متعلق ویڈیوز پرسی ڈی اے کا ردعمل آ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment