Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ورلڈکپ میں بابراعظم کو سپورٹ کرنے کیلئے بھائی اور والدین امریکا پہنچ گئے

ورلڈ کپ میں بابراعظم کو سپورٹ کرنے کیلئے بھائی اور والدین امریکا پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فیملی کی بھی سپورٹ مل گئی۔

بابراعظم کو سپورٹ کرنے کے لیے والدین اور بھائی امریکا پہنچ گئے جب کہ بابر اعظم کی فیملی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران بھی موجود تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی،اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11اور 16جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔

گروپ اسٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

Related posts

نیٹ میٹرنگ کےحوا لے سے کوئی پالیسی تبدیل نہیں کی جا رہی، وزیر توانائی

admin

چینی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں، مختلف شہروں میں مہنگے داموں فروخت جاری

Mobeera Fatima

غیر قانونی داخلے کی کوشش ، ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 260 افغان شہری جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment