Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا گوشت 403 روپے کلو ہو گیا

لاہور، مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔

مرغی کا گوشت 29 روپے کلو سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 403 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ روز گوشت 432 روپے کلو تھا۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 264 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 278 روپے کلو ہو گیا ہے۔

ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 264 روپے کلو، پرچون ریٹ 278 روپے کلو جبکہ گوشت کا ریٹ 400 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد مرغی کا گو شت 400 روپے کلو تھا۔

سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

Related posts

اسرائیلی حملے ، پاکستانی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

Mobeera Fatima

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست خارج کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment