Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

مظفرآباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت 2لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

احمد فرہاد کے وکیل نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں دلائل دیے، چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ صداقت حسین نے ریمارکس دیے کہ عدالتی نظام کی خرابی کی وجہ سے احمد فرہاد کو سزا بھگتنا پڑی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جج بھی سیاستدانوں کی طرح میڈیا کو دیکھتے ہیں کہ آج میری خبر چلی ہے کہ نہیں، پھر تاثر دیا جاتا ہے کہ آزاد کشمیر کا عدالتی نظام مضحکہ خیز ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر چھوٹی ریاست ہے اور ہمارا اپنا عدالتی نظام ہے، چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ احمد فرہادصرف شاعری کرے،صحافت نہ کرے۔

احمد فرہاد کو آج جیل سے رہا کیے جانے کا امکان ہے، واضح رہے کہ 10 جون کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر 24 جون تک راڑہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related posts

سولر پینلز ایک سے دو لاکھ روپے تک مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

پیٹرولیم کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment