Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا میں سرکاری افسران کے زیر استعمال الیکٹرانک ڈیوائسز پر سائبر حملوں کا خدشہ

خیبر پختونخوا میں سرکاری افسران کے زیر استعمال الیکٹرانک ڈیوائسز پر سائبر حملوں کا خدشہ ہے، محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے سرکاری افسران کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق واٹس ایپ نمبرز اور فشنگ ای میلز کے ذریعے الیکٹرانک آلات اور کمپیوٹرز پر سائبر حملوں کا خدشہ ہے، سائبر حملہ آور الیکٹرانک آلات تک رسائی کے لئے مختلف واٹس ایپ نمبرز اور فشنگ ای میلز استعمال کررہے ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ آور مختلف نمبرز سے واٹس ایپ کے ذریعے آر اے آر فارمیٹ میں ریموٹ ایکسس ٹولز بھیج رہے ہیں، تمام سرکاری افسران ایڈوائزری میں دیے گئے نمبرز سے آنے والے فائلز سسٹم میں ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے ایس ایم بی آر، آئی جی پولیس، سیکرٹریزاور ڈویژنل کمشنرز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے، رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ اور آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر اداروں کے سربراہان کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کو بھی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، محکمہ داخلہ نے تمام محکموں کے افسران کو ماتحت افسران کے ساتھ ایڈوائزری شیئر کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

Related posts

نیوزی لینڈ نے تیسرا ون ڈے جیت کر پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا

Mobeera Fatima

فلم میں جینز اور پینٹ پہننے پربہت تنقید کا سامنا کیا، یشما گل

Mobeera Fatima

سرکاری نرخنامہ نظرانداز، آلو پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment