Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

افغانستان ، داڑھی نہ رکھنے پر سینکڑوں سکیورٹی اہلکار برطرف ، غیر اخلاقی حرکات پر 13 ہزار افراد گرفتار

افغان حکومت نے داڑھی نہ رکھنے پر 280 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کر برطرف کر دیا ہے۔

افغان حکام نے افغانستان میں حکومت سنبھالنے کے بعد بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کو داڑھی نہ منڈوانے اور مقامی لباس پہننا لازمی قرار دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ داڑھی نہ رکھنے  پر سکیورٹی فورس کے 280 سے زائد اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے۔

وزارت میں منصوبہ بندی اور قانون سازی کے ڈائریکٹر محیب اللہ مخلص کے مطابق سکیورٹی فورس میں داڑھی نہ رکھنے والے اہلکاروں کو خصوصی طور پر شناخت کیا گیا اور پھر میں انہیں برطرف کر دیا۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ سال افغانستان میں 13 ہزار سے زائد افراد کو غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، 21 ہزار سے زائد موسیقی کے آلات کو توڑا گیا جبکہ ہزاروں کمپیوٹر آپریٹرز کو مارکیٹوں میں غیر اخلاقی فلمیں فروخت کرنے سے روکا گیا۔

Related posts

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا دن، رنز کا ڈھیر، پاکستان کی پوزیشن مضبوط

Mobeera Fatima

دھند اور اسموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ، مختلف شہروں میں بارش کا امکان

Mobeera Fatima

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون سربراہ مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment