Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

دھند اور اسموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ، مختلف شہروں میں بارش کا امکان

دھند اور اسموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ، کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 14 سے 16 نومبر تک لاہور ، راولپنڈی ، مری ، اٹک ، چکوال، تلہ گنگ ، جہلم ، فیصل آباد، گوجرانوالا،  میانوالی، خوشاب  اور  سرگودھا میں بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

اس کے علاوہ چترال ، دیر، سوات، بٹگرام ،مانسہرہ اور ایبٹ آباد ، کوہستان، مالاکنڈ ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر ،اورکزئی ، کرم ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ،پ شاور،کوہاٹ، بنوں اورلکی مروت میں بارش ہو سکتی ہے۔

Related posts

حکومت سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان جیلوں سےباہر آئیں گے، اپوزیشن لیڈر

Mobeera Fatima

سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا، انکی جان کو خطرہ ہے، عمر ایوب

Mobeera Fatima

Leave a Comment