Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

گھریلو تشدد سمیت مختلف الزامات ، سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد پر 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا ہے، جرم قبول کرنے میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے ، مائیکل سلیٹر پر 2023ء کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔

کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا ، عدالت نے مائیکل سلیٹر پر یہ بھی واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر چار سال سزا میں سے ایک سال سے زائد جیل میں گزار چکے ہیں۔ واضح رہے مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

Related posts

اے سی سی نے پہلے انڈر 19ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا

Mobeera Fatima

ساڑھے 4 برس پابندی کے بعد پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازیں بحال

Mobeera Fatima

10 روز میں ریکارڈ 29 ہزار حج درخواستیں موصول

Mobeera Fatima

Leave a Comment