Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بیلجیئم کا بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ، اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان

فرانس ، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد بیلجیئم نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیلجیئم کے وزیر خارجہ میکسم پریوٹ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف 12 سخت پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں، ان میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاریوں سے مصنوعات کی درآمد پر پابندی، اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری معاہدوں کا دوبارہ جائزہ اور اسرائیلی پروازوں اور ٹرانزٹ پر پابندی سمیت دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں اسرائیلی عوام پر نہیں بلکہ ان کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہیں تاکہ بین الاقوامی و انسانی قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔

Related posts

ہیٹ ویو کا خطرہ، پنجاب کے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری

Mobeera Fatima

لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں، انتونیو گوتریس

Mobeera Fatima

20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment