Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان نے مقامی سطح پر پہلا وینٹی لیٹر تیار کر لیا

پاکستان نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے، جو درآمد کئے جانے والے وینٹی لیٹر کے مقابلے میں انتہائی سستا ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سائیٹ انڈسٹریل ایریا کراچی میں قائم کمپنی میں تربیت یافتہ عملہ پرزہ جات کی جانچ میں مصروف ہے، اکیس سے بائیس دن میں کوالٹی کنٹرول کا عملہ چار قسم کی ٹیسٹنگ مصنوعی پھیپھڑوں کے ذریعے کرتا ہے۔

و ینٹی لیٹر بنانے والے گروپ کے ڈائریکٹر اکبر الانہ کا کہنا تھا کہ و ینٹی لیٹر کی سو فیصد ڈیزائننگ اور 80 فیصد پرزہ جات کی تیاری پاکستان میں ہی کی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ یہ فروری میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

اس کی قیمت تیس لاکھ روپے رکھی گئی ہے جو درآمدی و ینٹی لیٹر کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہے، انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹر بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے جس کا کلینیکل ٹرائل بھی ہوچکا ہے۔پاکستانی وینٹی لیٹر کو بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کو برآمد کیا جائے گا۔

Related posts

پاکستانی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل سے محروم رکھا گیا ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ

Mobeera Fatima

ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment