Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کی رکنیت معطل کر دی۔

رکنیت معطل ہونے والوں میں چ، رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ، اختر مینگل، میاں اظہر، محبوب سلطان، علی قاسم گیلانی، طاہر اقبال، فرخ الطاف کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے 68 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جن میں صاحبزادہ غزین عباسی، فرحت عباس، جاوید کوثر شامل ہیں ، اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سمیت سندھ اسمبلی کے 15 اراکین کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ سینیٹر محمد قاسم اور عبدالقدوس کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر عدنان قادری، مینا خان،فضل الٰہی کے نام بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں بلوچستان اسمبلی کے 5 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ ارکان سینیٹ و اسمبلی رکنیت بحالی تک قانون سازی اور اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

Related posts

لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ ، 6 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری ، 3 خواتین سمیت مزید 6 جیل ملازمین زیر حراست

Mobeera Fatima

9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment