Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ میں منتقلی کی درخواست پھر مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری طور پر دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل کو کیس میں مزید معاونت کی ہدایت کر دی۔

ہائیکورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں، اعتراض کی صورت میں جج نے خود فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ بینچ سے الگ ہو یا نہ ہو۔

عدالت نے اعتراض کے نکتے پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے سے بریت کی درخواستوں پر رپورٹ طلب کی تھی۔

Related posts

ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Mobeera Fatima

ساہیوال ، آتشزدگی سے ٹیچنگ اسپتال کا چلڈرن وارڈ اور سامان جل گیا ، بچے ایمرجنسی منتقل

admin

مکیش امبانی کا ایشیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا نمبر

Mobeera Fatima

Leave a Comment