Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی ایس ایل 10، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آج آمنے سامنے ہوں گے

ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج ملتان سلطانز اپنا چوتھا میچ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔

پی ایس ایل سیزن 10 میں آج ملتان سلطانز لگاتار 3 میچ ہارنے کے بعد آج اپنا چوتھا میچ ہوم گراؤنڈ میں لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز کی قیادت رضوان اور لاہور قلندرز کی قیادت شاہین آفریدی کریں گے۔

ملتان کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمارے اگلے دونوں میچز ہمارے فینز کے سامنے ہیں یہ اچھی بات ہے لیکن ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہو گی۔ فیلڈنگ پر توجہ دینا ضروری ہے کیونکہ فیلڈنگ کی وجہ سے میچز ہمارے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔ فیلڈنگ پر قابو کرلیا تو ہمارا پورا ٹورنامنٹ اچھا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی فارم کے بارے میں یہی کہوں گا کہ جو دن گزرگیا وہ گزر گیا۔ ہر دن نیا ہوتا ہے لیکن میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔

Related posts

کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بابر اعظم کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ فائنل

admin

پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment