Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی تشکیل دیدی

وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی تشکیل دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کے چیئرمین وزیراعظم شہبازشریف ہوں گے ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور صوبائی وزراء اعلیٰ بھی کابینہ کمیٹی میں شامل ہونگے۔

کمیٹی رولز آف بزنس 1973 کے تحت قائم کی گئی ، 12 اراکین کابینہ اور6 باہر سے ہونگے،کمیٹی میں دفاع، خزانہ، منصوبہ بندی، آئی ٹی، فوڈ سیکیورٹی کے وزراء شامل ہوں گے۔

پانی و بجلی، قانون و انصاف، سرمایہ کاری، صنعت و پیداوار اور پیٹرولیم کے وزراء بھی کمیٹی میں شامل ہیں،کمیٹی کے فیصلے وفاقی کابینہ میں پیش ہونگے،سیکریٹریٹ ایس آئی ایف سی کے آفس میں ہوگا۔

Related posts

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بیان بازی، وزیراعظم نے بلاول کو ڈنر پر بلا لیا

Mobeera Fatima

پاکستان نے فتح ون میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کر دی

Mobeera Fatima

26ویں ترمیم کا اصل مسودہ منظور ہو جاتا تو آئین اور پارلیمنٹ تباہ ہوجاتے، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment