Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

غلام بلور سیاست سے کنارہ کش ، پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اس کی وجہ بھی بتا دی۔

غلام بلور نے انتخابی عمل میں پے درپے شکستوں اور اے این پی میں قیادت کی تبدیلوں سے پیدا شدہ صورت حال سے دلبرداشتہ ہوتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کچھ قوتوں کے معیار پر پورا نہیں اترتے اسی لئے مجھے مسلسل چار انتخابات میں شکست دلائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے بھائی بشیر بلور اور میرے بھتیجے ہارون بلور کو شہید کر دیا گیا، اب اسلام آباد منتقل ہو کر وہاں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب الیکشن ہی نہیں لڑنا تو پھر پشاور میں کیوں رہوں؟۔

Related posts

مرغی کا گوشت 591 روپے کلو ہو گیا، انڈے مزید مہنگے

Mobeera Fatima

جڑواں شہروں میں وزیراعظم یوتھ پروگرام – لاہور قلندرز کے کامیاب کرکٹ ٹرائلز

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے 80 ہزار ڈالر میں ٹیسلا گاڑی خرید لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment