Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں حاصل سہولیات کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئیں۔

جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل کے ایک علیحدہ کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے جو 7 سیلز پر مشتمل ہے اور جس میں 35 قیدیوں کے رہنے کی گنجائش موجود ہے، کمپاؤنڈ کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری بھی موجود ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے 35 بائی 37 فٹ کا لان مختص کیا گیا ہے جہاں وہ چہل قدمی کے علاوہ اخبارات اور کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں، مزید برآں انہیں ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور جم کا سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ناشتے میں کھجور، اخروٹ، شہد، کافی، دلیہ، لسی اور چیا سیڈز شامل ہوتے ہیں، جبکہ مسمی اور انار کا تازہ جوس بھی ان کی غذا کا حصہ ہے۔

Related posts

جو مسنگ ہیں، انہوں نے بھی عید کرنی ہے، بلوچ طلبہ بازیابی کیس میں جسٹس محسن کے ریمارکس

Mobeera Fatima

عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے 5 پی ٹی آئی رہنما گرفتار

Mobeera Fatima

ورلڈ بینک کی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں دلچسپی، 100 ملین ڈالر فنڈز کے اجراء کی منظوری

Mobeera Fatima

Leave a Comment