بالی ووڈ کی مقبول جوڑی وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کے حوالے سے ایک دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، اس دعوت نامے میں شادی کی تاریخ 26 فروری 2026 اور شادی کے بعد ریسپشن 4 مارچ کو حیدرآباد میں منعقد ہونے کی تفصیل شامل ہے۔

وائرل دعوت نامے میں لکھا گیا ہے کہ دونوں اپنی زندگی کے اس اہم مرحلے میں اپنے دوستوں، ساتھیوں اور چاہنے والوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنا چاہتے ہیں۔ شادی ایک چھوٹی اور نجی تقریب ہوگی، جبکہ ریسپشن شام 7 بجے شروع ہوگی۔
یہ دعوت نامہ سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہا ہے اور مداح اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، تاہم دونوں فنکاروں نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق نہیں کی، جس سے افواہوں اور قیاس آرائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
شائقین نے انسٹاگرام، یوٹیوب اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر شادی کے امکان اور دعوت نامے کی صداقت پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے جوش و خروش دکھایا تو کچھ نے محتاط ردعمل دیا۔
