Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نیو گوادر ایئرپورٹ سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع ، پہلی پرواز مسقط روانہ

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا بھی آغاز ہو گیا ، ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز مسقط کیلئے روانہ ہوئی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق یہی طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا، اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہو گی۔

گوادر ائیرپورٹ پر ائیر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں لیکن اس روٹ پر فی الحال مسافر کم ہونے کی وجہ سے قومی ائیر لائن گوادر کیلئے اے ٹی ار طیارہ استعمال کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کا لوڈ بڑھنے پر گوادر کیلئے ائیربس طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔

Related posts

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 21 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائیگا

Mobeera Fatima

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

Mobeera Fatima

سی پیک معاہدوں پر نظرثانی سے انکار ، عالمی بینک نے پاکستان کا 500 ملین ڈالر قرض منسوخ کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment