Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد موجودہ صورتحال کے پیش نظر صوبے کے مختلف اضلاع میں پیر 12 اکتوبر کو سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

اتوار کو خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ جس کے بعد تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ جبکہ ٹرانسپورٹ اڈوں کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور، صوابی، مردان اور نوشہرہ میں اسکولوں، کالجوں اور جامعات سمیت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پیر کو بند رہیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صوابی اور ڈپٹی کمشنر کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنر مردان کے احکامات کے تحت ضلع کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں 12 اکتوبر کو تعطیل ہوگی۔ اس روز ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

Related posts

عمران خان مریم نواز اور ان کے پاپا کے اعصاب پر سوار ہیں ، بیرسٹر سیف

admin

آئینی راستہ اختیار کر رہے ہیں ، گورنر کی استعفیٰ واپسی کی قانونی حیثیت نہیں ، جنید اکبر

Mobeera Fatima

پاکستان نے فتح ون میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment