پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے جبکہ قافلے کے شرکا چارسدہ تک پہنچ گئے ہیں جہاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ملک بھر سے کارکنوں کو کل بروز اتوار صوابی پہنچنے کی ہدایت کی۔
چارسدہ کے شبقدر چوک میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ “پورے پاکستان سے پارلیمینٹیرینز اور تنظیمی عہدیدار ورکرز کو صوابی انٹرچینج تک پہنچائیں۔”
۱۱ اکتوبر کو پورے پاکستان سے لوگ صوابی انٹرچینج پر آئینگے۔ پورے پاکستان سے پارلیمینٹیرینز اور تنظیمی عہدیدار ورکرز کو صوابی انٹرچینج تک پہنچائے۔ کل سے کسی بھی طریقے سے اُن کا پہنچنا شروع کریں۔ تمام پاکستانی بھی اُسی دن پہنچے۔
۱۳ اکتوبر کو خیبرپختونخواہ کا پشاور ریجن، ملاکنڈ ریجن اور کوہاٹ ڈویژن بشمول کرک صوابی انٹرچینج پر پہنچے گا۔ تمام پارلیمینٹیرینز اور تنظیم کو میں نے ہدایت دے دی ہے کہ وہ ورکرز کو صوابی انٹرچینج پر پہنچائے۔
