Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجٹ میں تنخواہوں میں جتنا اضافہ ہوا ہے اس پر پیپلزپارٹی کو اعتراض ہے، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں میں جتنا اضافہ ہوا ہے اس پر پیپلز پارٹی کو اعتراض ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہوں میں جتنا اضافہ ہوا ہے اس پرپیپلز پارٹی کواعتراض ہے۔

نئے لگنے والے ٹیکسز پر بھی پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی طرح ملک کو نئے بحران میں کھڑا نہیں کرنا چاہتی۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ حکومت کا ساتھ دینے پر ایک معاہدہ ہوا تھا جس پر حکومت نے تاحال عمل نہیں کیا، ہم نے اپنا سیاسی نقصان کیا ہے مگر سسٹم کو عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیا۔

Related posts

پاک افغان خرلاچی بارڈر نو روز بعد کھول دی گئی

Mobeera Fatima

9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

Mobeera Fatima

مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن کا کیا راز ہے؟ سینئر وزیر کی والدہ نے بتا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment