Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں اوول آفس اور ظہرانے پر ملاقات ہوئی۔

امریکہ کی طرف سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ساتھ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اور سٹیو ویٹکوف، خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ بھی موجود تھے، فیلڈ ما رشل عاصم منیر کے ساتھ نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ملاقات میں موجود تھے۔

فیلڈ مارشل نے پاکستان اور پاکستان کی عوام کی جانب سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی میں مثبت اور نتیجہ خیز کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل نے صدر ٹرمپ کی اقوام عالم کو در پیش متعدد چیلنجز کو سمجھنے اور اُن سے نبرد آزما ہونے کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، صدر ٹرمپ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کی مد میں جاری تعاون اور خطے میں پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔

Related posts

پشاور میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ، مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر بجلی بحال کر دی

admin

جماعت اسلامی کا ملک گیر دھرنوں کا اعلان ، بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے حکومت کو الٹی میٹم

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی دن ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 17 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment