Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

یورپی وزرائے خارجہ کا ایران سے جوہری مذاکرات کرنے کا فیصلہ

جنیوا: یورپی وزرائے خارجہ نے ایران سے جوہری مذاکرات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ کا ایران سے جوہری مذاکرات کا آغاز جمعہ کو جنیوا میں ہو گا۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ مذاکرات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ اور مذاکرات کے لیے امریکی رضا مندی بھی شامل ہے۔

دوسری جانب عباس عراقچی نے کہا کہ جارحیت کے خلاف فخر اور بہادری سے اپنا دفاع کریں گے۔ اور دشمن اپنی سنگین غلطی کی قیمت ادا کرے گا۔ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران صرف اپنے دفاع میں کارروائی کر رہا ہے۔ اور سفارت کاری کے لیے پرعزم ہیں۔

عباس عراقچی نے امریکہ اور اسرائیلی کے ان دعوؤں کو بھی مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

Related posts

قربانی کا گوشت خراب ہونے سے بچانے کا آسان طریقہ

Mobeera Fatima

بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ آج سے لاگو ہو گیا

Mobeera Fatima

پاسدارانِ انقلاب کا ایرانی فضائی حدود میں ایف 18 سمیت دو امریکی جنگی جہاز مار گرانے کا دعویٰ

Mobeera Fatima

Leave a Comment