Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

گال میں ہونے والے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں مشفیق الرحیم نے پاکستان کے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔

مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کیرئیر کی اپنی 12ویں سنچری اسکور کی، جس کے بعد وہ سری لنکا کی سرزمین پر ٹیسٹ میں اوپنر کے علاوہ سنچری بنانے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے پاکستان کے یونس خان کا ریکارڈ توڑا، 2015 میں سری لنکا میں میزبان ٹیم کے خلاف یونس خان نے 37 سال اور 216 دن کی عمر میں ٹیسٹ سنچری اسکور کی تھی۔

بنگلہ دیشی بیٹر نے سری لنکا میں 38 سال اور 39 دن کی عمر میں ٹیسٹ سنچری بنا ڈالی، اس طرح انہوں نے یونس خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

Related posts

بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

باسط علی کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام

Mobeera Fatima

حکومت کا اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کو کم کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment