Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

18 اشیاء مہنگی، 10 سستی، 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء مہنگی، دس سستی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے، رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ایک ہفتے میں گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی، دال مونگ 2.56 فیصد مہنگی، 5 لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد اور چینی 1.23 فیصد مہنگی ہو ئی ان کے علاوہ گیارہ مزید اشیاء مہنگی ہوئیں، اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی ہے۔

دس اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ان میں چاول، دال ماش، پیاز جبکہ ٹماٹر 31.40 فیصد سستے ہوئے، آلو آلو 10.36 فیصد، انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستی ہوئی۔

Related posts

کاملا ہیرس سے ہارنے کی صورت میں دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 6 روپے تک اضافے کا امکان

Mobeera Fatima

بھارتی الیکشن میں شاہ رخ کے مکالموں نے کام دکھا دیا

admin

Leave a Comment