Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نیب ترمیمی قانون ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا

وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ، عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، وزیراعظم کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

Related posts

فیصل آباد اور کوئٹہ میں کل موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

اسلام آباد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 700 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے 24 مئی کو بجٹ پیش کریگی

admin

Leave a Comment