Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بلوچستان حکومت، شہدائے زیارت کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوششیں رنگ لے آئیں، بلوچستان حکومت ، شہدائے زیارت کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد کوئٹہ اور زیارت میں دھرنے ختم ہو گئے۔

رکن دھرنا کمیٹی نصر اللہ زیرے کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے مسودے پرفریقین کا اتفاق رائے ہو گیا، حکومت ، لواحقین اور دھرنا کمیٹی نے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

معاہدے کے تحت زیارت واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ معاہدے کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان پر مشترکہ اجلاس ہو گا، اپوزیشن اور شہداء کے لواحقین اجلاس میں شریک ہوں گے۔

شہدائے زیارت کو سرکاری پالیسی کے تحت شہید قرار دیا جائے گا، لواحقین کو معاوضہ، کفالت اور بچوں کو تعلیم فراہم کی جائے گی۔

معاہدے کے مطابق  شہداء کے نام پر سرکاری عمارتیں منسوب کی جائیں گی۔ ریونیو سے متعلق عوامی تحفظات کے ازالے کے لیے وزیر ریونیو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ شہداء کے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے،  پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

Related posts

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں 2 روز کی توسیع

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں چیک اپ کے بعد اسپتال میں علاج کا مشورہ دیا گیا، ڈاکٹر عمران سکندر

Mobeera Fatima

آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کرے، وزیراعظم

admin

Leave a Comment