Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ڈسپلن کی خلاف ورزی ، ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بائولر الزاری جوزف 2 میچوں کیلئے معطل

 ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بائولر الزاری جوزف کو ڈسپلن کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی ، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 2 میچوں کیلئے معطل کر دیا۔

الزاری جوزف کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں آن فیلڈ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ، الزاری جوزف کپتان کے فیلڈ سیٹ کرنے پر احتجاج کرکے فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق پروفیشنل ازم اور انٹیگریٹی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ، دوسری جانب الزاری جوزف نے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین کوچ ڈیرن سیمی نے میچ کے بعد پریس کانفرس میں فاسٹ بائولر کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اِسے “ناقابل قبول” قرار دیا تھا۔

Related posts

آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع معاملہ ، یہ سب ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے ، فضل الرحمٰن

Mobeera Fatima

انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہونے سے متعلق کوئی پالیسی نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی اے

Mobeera Fatima

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment