Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ٹرمپ نے اہم عہدوں پر نامزدگیاں شروع کر دیں ، سوزی وائلز وائٹ ہائوس کی چیف آف اسٹاف مقرر

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم عہدوں پر نامزدگیاں شروع کر دی ہیں ، سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 67 سالہ سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر تھیں، سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔ سوزی وائلز مشہور فٹبال پلیئر اور اسپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک حاصل کرنے میں میری مدد کی، وہ میری 2016ء اور 2020ء دونوں کی کامیاب مہموں کا ایک لازمی حصہ تھیں۔ ان کا عالمی سطح پر احترام کیا جاتا ہے۔

Related posts

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی شفاف تحقیقات کا حکم

admin

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی چائے کی درآمد میں 18 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

بحری جہاز پر قبضہ ، ایران نے امریکا کیخلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment