Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور، اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 چھٹیاں دینے پر غور

لاہور میں اسموگ کے باعث  تعلیمی اداروں میں 3 روز جمعہ، ہفتہ، اتوار چھٹیاں  دینے اور اوقات  کار میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔

 ادارہ تحفظ ماحولیات کے مطابق فیصلہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے اسموگ اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد ہوگا۔

آئی کیو ائیر کے مطابق لاہور میں اوسط ائیر کوالٹی کی شرح 208 ریکارڈ کی گئی ہے، یو ایس قونصلیٹ 322 ، جیل روڈ پر 246  ،  یو ایم ٹی 277 ، ٹاؤن ہال 209 ، شملہ پہاڑی 170، اور پنجاب یونیورسٹی 199، ریکارڈ کی گئی۔

 فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ ملک میں پہلے نمبر پر آگیا۔

Related posts

پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کلیدی کردار، کشیدگی کم کرنے میں سنجیدہ ہے: پاکستانی سفیر

Mobeera Fatima

خوراک ، ادویات اور دوسری اشیائے ضروریہ لیکر پہلا قافلہ ہفتے کو پارا چنار جائے گا

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment