Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا گوشت 526 روپے کلو ہو گیا

لاہور، انڈو ں کی قیمت مزید بڑھ گئی، مرغی کا گوشت بھی مہنگا ہو گیا۔

مرغی کا گوشت 22 روپے فی کلو مہنگا ہونے سے 526 روپے فی کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز فی کلو گوشت کی قیمت 504 روپے کلو تھی۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہونے سے تھوک ریٹ 349 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے کلو ہو گیا ہے۔

انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، انڈے مزید 2 روپے مہنگے ہونے سے 327 روپے درجن ہو گئے ہیں۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 334 روپے، پرچون ریٹ 348 روپے کلو جبکہ مرغی کا گوشت 504 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 323 روپے ہے۔

Related posts

سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر پر 5 فیصد سود ، قرضہ 10 سال میں واپس ہو گا

Mobeera Fatima

دوسرا ٹیسٹ میچ، ویسٹ انڈیز 163 پر آئوٹ، پاکستانی ٹیم بھی مشکلات کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment