Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کیا پولیس کی تفتیش سست اور ملٹری کی تیز تھی؟ ، جسٹس حسن اظہر رضوی

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سیکشن 94 کا اطلاق ان پر ہی ہو گا جو آرمی ایکٹ کے تابع ہیں۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی ، سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سوال یہ نہیں کہ 105 ملزمان کے ملٹری ٹرائل کیلئے سلیکشن کیسے ہوئی، اصل ایشو یہ ہے کیا قانون اجازت دیتا ہے۔

جسٹس امین الدین نے کہا کہ ملزمان کی حوالگی ریکارڈ کا معاملہ ہے، کیا آپ نے آرمی ایکٹ کے سیکشن 94 کو چیلنج کیا ہے؟ فیصل صدیقی نے کہا کہ ملزمان کی حوالگی کے وقت جرم کا تعین نہیں ہوا تھا، سیکشن 94 کے لامحدود صوابدیدی اختیار کو بھی چیلنج کیا ہے، ملزمان کی ملٹری حوالگی کا فیصلہ کرنے والے افسر کا اختیار لامحدود ہے، اس ملک میں وزیر اعظم کا اختیار لامحدود نہیں، ملزمان حوالگی کے اختیارات کو اسٹرکچر ہونا چاہیے۔

Related posts

مرغی کا گوشت 526 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

کرم کے خار کلی اور بالش خیل میں 2 مورچے مسمار

Mobeera Fatima

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں فخر زمان کو سعید انور کاریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment