Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

15 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 12 روپے تک کمی کی متوقع ہے.

ذرائع کے مطابق، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر ہو رہا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے، جبکہ ڈیزل 4 ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی تناسب سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 45 پیسے کی کمی کی متوقع ہے۔ یاد رہے کہ 16 اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لٹر کی کمی ہو چکی ہے۔

Related posts

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، جنوبی افریقہ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

جڑواں بھائیوں کے میٹرک میں نمبر بھی ایک جیسے، ریکارڈ قائم

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جگہ خودمختار اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment