Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پولیس وین حملہ کیس ، پی ٹی آئی کے 2 ارکان اسمبلی سمیت خیبر پختونخوا کے 86 قیدی اٹک جیل سے رہا

تحرریک انصاف کے دوارکان اسمبلی سمیت خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 86 قیدیوں کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔

جیل انتظامیہ کے مطابق رہا ہونے والے بیشتر قیدیوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے سرکاری محکموں سے ہے۔ عدالتی حکم پر رہا کیے گئے قیدیوں میں پی ٹی آئی کے 2 ایم پی ایز انور زیب اور لیاقت خان بھی شامل ہیں۔

اٹک جیل سے رہائی پانے والے 86 قیدیوں میں ریسکیو 1122 کے 46 اہلکار، پولیس کے 25 اور بلدیہ کے 13 اہلکار شامل ہیں۔

واضح رہے ڈی چوک توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ضمانتیں منظور ہونے کے بعد ملزمان کو سنگ جانی میں ٹول پلازہ کے قریب  پولیس وین پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی ایم پی ایز اور دیگر کو  دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

Related posts

بجلی مزید 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا

Mobeera Fatima

پرفارمنس دینا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے، صاحبزادہ فرحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment