Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سانحہ کچہ ماچھکہ، پولیس کی جوابی کارروائی، اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم ہلاک

سانحہ کچہ ماچھکہ پر پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رات گئے جاری پولیس آپریشن میں کچہ ایریا کا خطرناک ڈاکو کیفر کردار کو پہنچا۔ ہلاک ملزم گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارروائی میں ہلاک ڈاکو کے دو ساتھی شدید زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 11 اہلکار شہید ہوئے تھے۔ ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا، دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ قافلے میں موجود متعدد پولیس اہلکار لاپتہ بھی ہوگئے۔

Related posts

4 ماہ کے دوران ایک ارب ، 72 کروڑ کی بیرونی امداد ملی ، اقتصادی امور ڈویژن

Mobeera Fatima

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا قومی فٹسال ٹیم کے پہلے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا اعلان

Mobeera Fatima

پائیڈ نے پاکستان میں قومی بچت خطرناک حد تک گرنے کا انکشاف کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment