Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ4 لاکھ 44 ہزار 891 ہوگئی، اعداد وشمارجاری

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کی تازہ ترین تعداد جاری کر دی، رجسٹرڈووٹرز کی تعداد 13 کروڑ4 لاکھ 44 ہزار 891 ہو گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد 13 کروڑ4 لاکھ 44 ہزار 891 ہوگئی ہے، ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 1 لاکھ 87 ہزار 683 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار 208 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 42 لاکھ 55 ہزار 74 ہوگئی جبکہ سندھ میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 81 ہزار 237 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 264 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 50 ہزار 572 ہے۔

الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 12 ہزار 774 ہوگئی ہے۔

Related posts

نئی دہلی: مذہبی تہوار کی ادائیگی کے دوران 50 سے زائد افراد ڈوب گئے

Mobeera Fatima

قرآن اللہ کا سچا کلام ہے، آسٹریلوی پادری نے اسلام قبول کرلیا

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے پاک فوج کا اہم اقدام

admin

Leave a Comment