Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس دوران ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی صدر زرداری سے ملاقات کے لیے ایوانِ صدر پہنچے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمے داری نبھاتے ہوئے وطن کی ترقی و خوش حالی کو مقدم رکھنا ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ذاتی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔

اس دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی بولے کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔

Related posts

منشیات کیس، کارساز حادثے کی ذمہ دار ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت مسترد

Mobeera Fatima

سعودی ولی عہد کی بصیرت اور ویژن نے مسلم دنیا کو نئی راہیں دکھائیں، وزیراعظم

Mobeera Fatima

پی ایم ایس امتحان میں عمر کی حد اور چانسز میں اضافہ کر دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment