Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اساتذہ کی قلت ، بلوچستان میں 3 ہزار 694 اسکول بند

بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں 3 ہزار 500 سے زائد اسکول اساتذہ کی قلت کے باعث غیر فعال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

رکن بلوچستان اسمبلی کے سوال پر تحریری جواب میں محکمہ تعلیم نے بتایا کہ فروری میں نئی حکومت کے آنے کے بعد سے 542 اسکول بند ہو چکے ہیں، جس کے بعد تمام 35 اضلاع میں لڑکوں اور لڑکیوں کے غیر فعال اسکولوں کی تعداد 3 ہزار 694 ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ پشین میں 254 ، خضدار 251، قلات 179، قلعہ سیف اللہ 179 ، بارکھان 174 ، آوران 161  اور کوئٹہ میں 152 اسکول غیر فعال ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے آبائی شہر ڈیرہ بگٹی میں 13 اسکول بند ہیں، دستاویزات کے مطابق صوبے میں اس وقت تقریباً 16 ہزار اساتذہ کی کمی ہے۔

 

Related posts

مارک زکربرگ نے ٹک ٹاک کی کامیابی کو فیس بک کیلئے خطرہ قرار دے دیا

Mobeera Fatima

سندھ حکومت کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے واٹرمارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ایک وینیو پر کھیلنے سے بھارت کو بڑا فائدہ حاصل ہے ، پیٹ کمنز کی آئی سی سی پر تنقید

Mobeera Fatima

Leave a Comment