Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گرمی کی شدت میں اضافہ، چیف میٹرولوجسٹ کا ملک میں موسمیاتی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کے پیش نظر موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں بڑھتی ہوئی آبادی کے موسمیاتی تبدیلی پراثرات کے عنوان پرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹرسردار سرفراز نے کہا کہ ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ درختوں کی کٹائی اوربڑھتی ہوئی آبادی ہے۔

1850 سے موسمیاتی اعدادوشمار ریکارڈ ہورہے ہیں اور 150 سال میں 1.5 ڈگری اضافہ ہوا ہے اوراس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، زمین کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی موسمی تغیرات کی سب سے بڑی وجہ ہے، پاکستان 2000 سے 2019 میں رسک کے حامل ممالک میں 8 ویں نمبر پرتھا اورپچھلے 4 سال کا ڈیٹا لیا جائے تو پاکستان تیسری یا چوتھی پرپوزیشن پر آجائے گا، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ ویوز، شدید بارشیں اورسیلاب سے تباہ کاریاں ہورہی ہیں۔

سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتیں اورجدید ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تغیرات کے ذمہ دار ہیں لیکن عالمی قوتیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے ترقی پذیرممالک کو موسمیاتی تبدیلی کا ذمہ دارقرار دینے میں مصروف ہیں، بڑھتا ہوا صنعتی اورتعمیراتی انقلاب موسمیاتی و ماحولیاتی تبدیلی کا باعث بن رہا ہے۔

کلائمیٹ ایکشن سینٹر کے سربراہ یاسر حسین نے موسمیاتی ایمرجنسی پر خبردار کیا کہ کراچی میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کے امکانات ہیں، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت یا دیگر مسائل کی پیش گوئی بھی بروقت نہیں ہوسکتی اور یہ ایک خطرناک پہلو ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت گر گئی

Mobeera Fatima

شوگر سیس کا نفاذ ، لاہور میں چینی فی کلو 10روپےمہنگی ہو گئی

Mobeera Fatima

غزہ جنگ ، اسرائیل نے فلسطینیوں پر 85 ہزار ٹن بارود برسایا

Mobeera Fatima

Leave a Comment