Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک میں آج عیدالاضحیٰ ، مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں بڑے اجتماعات

سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے ، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، ترکی، شام، اردن، عمان ، عراق ، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں مقیم مسلمان بھی آج عیدِ قربان منائیں گے۔

اسلام کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ کے باہر واقع وادی منیٰ میں لاکھوں مسلمانوں نے صبح سویرے رمی جمرات ادا کی، جس کے دوران شیطان کو کنکریاں ماری گئیں۔

جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب حجاج کرام نے منیٰ اور عرفات کے درمیان واقع مزدلفہ کے میدان میں پتھر جمع کر کے کھلے آسمان کے نیچے رات گزاری تھی۔

سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود حجاج اور دیگر افراد نے نماز عید ادا کی۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں یکم مئی سے 1 کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد

Mobeera Fatima

بیساکھی میلہ ، پاکستان نے ریکارڈ ویزے جاری کرکے سکھ یاتریوں کے چہروں پر مسکراہیں بکھیر دیں

Mobeera Fatima

نواز شریف کی طرف سے عمران خان سے مذاکرات کی کوشش ہو رہی ہے ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

Leave a Comment