Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پینٹاگان کا دہشتگردوں کے حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

پینٹاگان نے دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکا کے دفاعی ادارے پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں پاکستانی فوجی جوانوں کے جانی نقصان پر افسوس ہوا ہے، ہماری دعائیں شہید ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

ترجمان پینٹاگان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردوں کے ساتھ مشکل جنگ میں ہے، امریکا اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کررہے ہیں، دونوں ممالک مل کر کام کرنے والے طریقوں پر بات کر رہے ہیں، انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا اور پاکستان ماضی میں بھی کام کر چکے ہیں۔

پاکستان کو جدید امریکی ہتھیار فراہم کرنے کے سوال پر ترجمان پینٹاگان کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق ان کے پاس ابھی اعلان کرنے کو کچھ نہیں، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے تعلقات برقرار ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی عسکری ضروریات کے میکانزم پر بات چیت ہو رہی ہے۔

Related posts

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، سیکڑوں بستیاں ڈوب گئیں ، لاکھوں افراد بے گھر ، مواصلات کا نظام درہم برہم

Mobeera Fatima

منی لانڈرنگ کیس ، مونس الٰہی اشتہاری قرار ، جائیداد ضبط کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

جرمنی نے 52 ممالک کا15.8ارب یورو مالیت کا قرض معاف کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment